تحریک انصاف نے کراچی میں اموات پر سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دیدی
سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ‘ حکومت کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے‘ آصف زرداری بلاول کو لے کر خود باہر چلے گئے،تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی مقدمہ کی درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 27 جون 2015 20:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی میں ہونے والی اموات پر سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ‘ سندھ حکومت کے پاس عوام کی آگاہی کیلئے وقت ہی نہیں ‘ حکومت کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے‘ آصف زرداری بلاول کو لے کر خود باہر چلے گئے ۔
وہ تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سار ی کابینہ کے خلاف غفلت برتنے پر تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ حکومت سندھ اور کے الیکٹرک نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور کراچی میں سینکڑوں لوگ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔(جاری ہے)
اب عوام کی آگاہی کیلئے سندھ حکومت کے پاس وقت ہی نہیں۔
یہ معلوم نہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ کب خواب غفلت سے بیدار ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کو مجرمانہ غفلت پر کراچی کے عوام کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کر دیتی ہے۔ شرجیل میمن بتائیں کہ کراچی کیلئے کیا کیا۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ حکمرانوں کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اربوں روپے ملک سے باہر لے گئی ہے اور کروڑوں روپے لگژری گاڑیوں کی خریداری پر اڑا دئیے گئے اب ہم نے تھانے میں سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کیخلاف درخواست جمع کرا دی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ ہم غفلت برتنے والے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے اور ان سے پائی پائی کا حساب لیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.