ایف بی آر میں حقیقی اصلاحات کے بغیر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، طفیلی اشرافیہ کو ٹیکس کا پابند بنانے کیلئے جعلی جمہوریت کا کلچر ختم کرنا ہو گا، زرمبادلہ کے زخائر نہیں بلکہ قرضہ بڑھے ہیں، بغلیں نہ بجائی جائیں
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کابیان
بدھ 1 جولائی 2015 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ایف بی آر میں حقیقی اصلاحات کے بغیر ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔پاکستان ناکام ریاست نہیں، یہ ملک نہ صرف قائم رہ سکتا ہے بلکہ ترقی بھی کر سکتا ہے جسکے لئے طفیلی اشرافیہ کو ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنانا ہو گا۔2014 میں مراعات یافتہ گروہ کو چار کھرب ستر ارب سے زیادہ کا ٹیکس استثناء دیا گیا جو 2013 میں دی گئی رعایت سے دگنی ہے۔
اشرافیہ کے مفادات پورے کرنے کیلئے غریب عوام کا کچومر نکالا جا رہا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے افراد اور اداروں کی استعداداور ٹیکس نیٹ بڑھانا ، دولت اوروسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا، بجٹ میں عوام کو ترجیح دینا ، انصاف کو یقینی بنانااور نجی شعبہ کوبہتر کاروباری ماحول فراہم کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.