کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں‘ حافظ محمد سعید
پاکستانی قوم کو فکری انتشار کا شکار اور اس کا اسلامی تشخص تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،وطن عزیزسے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول اور قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ امیر جماعۃ الدعوۃ کا خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 20:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں، پاکستانی قوم کو فکری انتشار کا شکار اور اس کا اسلامی تشخص تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،وطن عزیزسے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول اور قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت تھرپارکرسندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں کروڑوں روپے مالیت کے رفاہی منصوبہ جات کام کر رہے ہیں، برما سے ہجرت کر کے انڈونیشیا آنے والے مسلمانوں کیلئے شیلٹرز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
وہ گوجرانوالہ میں گوندلانوالہ کے مقامی شادی ہال میں درس قرآن کے ایک بڑے اجتماع اور چن دا قلعہ میں افطار پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔
مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں واجپائی کا ایوارڈ وصول کرتے وقت جو باتیں کیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ بھارتی وزیر اعظم نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی سطح پرقرار دی گئی دہشت گردی کا جرم قبول کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ دہشت گردی خود کروا رہا ہے اور الزامات ہمیشہ پاکستان پر لگاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن تھرپارکر سندھ میں ساڑھے آٹھ سو کنوؤں کی تعمیر کا کام مکمل کر چکی اور اس سال کے اختتام پر ان شاء اﷲ گیارہ سو کنوؤں کی تعمیر مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ جماعۃالدعوۃ تھرپارکر میں بلا تفریق رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کر رہی ہے اور دور دراز علاقوں میں پہنچ کر وہاں کے رہائشیوں کو خوراک و طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر پہنچ چکی۔ وہ آئے دن سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اسے بھی جرأتمندانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں غاصب بھارت کے پنجہ استبداد سے چھڑانے کیلئے عملی کردار ادا کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی والے کاموں کو ترک کیاجائے۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ومظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.