کراچی : کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتیں، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 12:20
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) :سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ ذرائع کے مطابق درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کو بنیاد بنا کر کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دارسندھ حکومت کو قراردیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کی درخواست میں سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے.
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسمعیل کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے عدالت کا رخ کیا. پولیس نے موقف دیا تھا کہ اس طرز کا مقدمہ درج کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.