` عمران خان ایک جھوٹ کا نام ہے ، پہلے 35 پنکچرز کا رونا رویا بعد میں سیاسی بیان قرار دے دیا،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی
کراچی میں ہلاکتیں کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئیں، کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور عمران خان فاروق قتل کیس کی تحقیقات برطانوی پولیس کر رہی ہے `
اتوار 5 جولائی 2015 17:18
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر نے کہا ہے کہ عمران خان ایک جھوٹ کا نام ہے پہلے 35 پنکچرز کا رونا رویا بعد میں سیاسی بیان قرار دے دیا ۔ عمران خان کو جھوٹ پر نااہل قرار دیا جائے ۔ کراچی میں ہلاکتیں کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی ہیں کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ سندھ اور تھر میں چلڈرن ہسپتال بنایا جائے گا ۔
الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور عمران خان فاروق قتل کیس کی تحقیقات برطانوی پولیس کر رہی ہے ۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے فیصل آباد میں ایک چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہے اور 280 کنال کے رقبے پر بنایا گیا ہے اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن)عابد شیر علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جھوٹ کا دوسرا نام ہے عمران خان نے 4 مہینے کنٹینر پر 35 پنکچر کا رونا رویا اور بعد میں کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی بات تھی جس پر وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا الیکشن کمیشن ان کو نااہل قرار دے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.