بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 12 جولائی 2015 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: اسلام آباد/ راولپینڈی، لاہور، گوجرانوالہ،ہزارہ، مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور،ساہیوال، پشاور،کوہاٹ، سبی، قلات، سکھر ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کامکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش لاہور (ایئرپورٹ 42، سٹی 15) ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ (کینٹ 34، ایئرپورٹ 27)، مری 24، اسلام آباد(گولڑہ 18، سیدپور 12، زیرو پوائنٹ 08، بوکڑہ 03)، فیصل آباد، گجرات 18، منڈی بہاوٴالدین، کوٹلی 13،جہلم 11، مظفر آباد 10، گوجرانوالہ،راولاکوٹ 06، خانپور، سکردو 05، دیراور لیہ میں03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخواہ، وسطی بلوچستان، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویڑن میں مطلع ابرآلود ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43، دادو اور سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :