ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن محمد انور کے لندن پاسپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی

انور نے اسی پاسپورٹ پر بھارت کے 4 اور بنگلہ دیش کا ایک ویزہ لگوایا

منگل 14 جولائی 2015 17:41

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن محمد انور کے لندن پاسپورٹ کی کاپی ..

لندن /اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء و لندن رابطہ کمیٹی کے سابق رکن محمد انور کے لندن پاسپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی ، جس کے مطابق محمد انور نے اسی پاسپورٹ پر بھارت کے 4 اور بنگلہ دیش کا ایک ویزہ لگوایا ۔

(جاری ہے)

منگل کو محمد انور کے لندن پاسپورٹ کی کاپی کے مطابق پاسپورٹ نمبر 540454309 بائیس جنوری 2008ء کو جاری کیا گیا ، محمد انور نے اسی پاسپورٹ پر بھارت کے چار اور بنگلہ دیش کا ایک ویزہ لگوایا ۔ پاسپورٹ پر 27 مئی 2008ء 7 جولائی 2009ء ، 8 دسمبر 2010ء اور 30 اگست 2011ء پر بھارتی ویزے لگے ، 30 جنوری 2012ء کو پاسپورٹ پر آخری بار بنگلہ دیش کا ویزہ لگوایا گیا ۔ پاسپورٹ پر محمد انور کی تاریخ پیدائش یکم مئی 1950ء درج ہے