پاکستان آلو کاشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پرآگیا، پنجاب میں 5 لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں آلو کے نرخوں میں نمایاں کمی ہوئی، انچارج پلانٹ وائرالوجیکل سیکشن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

منگل 14 جولائی 2015 19:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے انچارج پلانٹ وائرالوجیکل سیکشن شمیم اختر نے بتایاہے کہ پاکستان آلو کاشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پرآگیاہے جبکہ گزشتہ سال پنجاب میں 5لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں اس کے نرخوں میں نمایاں کمی بھی نوٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ وائرسی بیماریوں سے پاک صحت مند آلو کے بیج کی تیاری میں ٹشو کلچر ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور ٹشو کلچر سے تیار شدہ مقامی بیج 8سے 10سال تک پیداواری صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :