گورداس پورحملہ ، بوکھلائے ہوئے بھارت نے پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھاناشروع کردیں

پیر 27 جولائی 2015 12:29

گورداس پورحملہ ، بوکھلائے ہوئے بھارت نے پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھاناشروع ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی2015ء) بھارتی شہرگورداس پور میں مسلح افراد کے حملوں پر بوکھلائے ہوئے بھارتی رہنماﺅں نے آپریشن پر توجہ دینے یاتحقیقات کی بجائے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیئے ۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہاکہ اُنہیں خدشہ ہے، یہ جموں اینڈکشمیر اور خالصتان کا مشترکہ آپریشن ہوسکتاہے ، جو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تربیت لے رہے ہیں ،یہ مودی حکومت کے لیے بڑاچیلنج ہے اوراُنہیں پنجاب پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرایس آر سنہو نے کہاکہ پاکستان کامیاب نہیںہوسکتا، وہ جو مرضی طریقہ اختیار کرلیں لیکن وہ اپنی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، حملہ آور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گورداس پور میں گھس آئے ہوں گے ۔ یادرہے کہ پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے پر بھارت خود تشویش میں مبتلاءہے اور عمومی طورپر پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں اورحملہ آوروں کی نشاندہی ہونے یا تحقیقات سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھاناشروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :