سراج الحق کی سینئر صحافی جنید سلیم کے بڑے بھائی کے قتل کی شدید مذمت

پیر 27 جولائی 2015 22:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینئر صحافی جنید سلیم کے بڑے بھائی ہارون سلیم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سندھ پولیس قاتلوں کو فوری گرفتارکرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں ہارون سلیم کی نماز جنازہ سے قبل شرکائے جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے۔دریں اثنا نائب امرا جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، اسد اﷲ بھٹو ، راشد نسیم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد اصغر ، وقاص جعفری ، حافظ ساجدانور اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے ہارون سلیم کے قتل کی شدید مذمت کی اور جنید سلیم اور خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :