وزیراعلیٰ پنجاب کا 1320میگا واٹ کے تھرمل پاور منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح
جمعہ 31 جولائی 2015 17:19
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 1320میگا واٹ کے کوئلے کے بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا،منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سالوزیراعظم نے مئی میں رکھا تھا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،منصوبے سے دسمبر2017ء تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔جمعہ کو ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کوئلے کے بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دوسرے مرحلے کے کام کا افتتاح کیا۔(جاری ہے)
دوسرے مرحلے میں بجلی گھر کی بنیادوں میں کنکریٹ بھری جائے گی،1350میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سالوزیراعظم نواز شریف نے مئی میں رکھا تھا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،منصوبے سے دسمبر 2017تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1028 ایکڑ رقبے پر محیط ہے،منصوبے کے تحت 660,660میگا واٹ کیکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو کارخانے لگائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں34ارب کے منصوبے شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.