پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا ،آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ ،کاروبار کھلا رہے گا،(ن) لیگ تاجر ونگ
پر امن ہڑتال کریں گے ،حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جو بڑا خطرناک ہوگا‘ نعیم میر پانچ اگست کی کال دینے والوں نے باضابطہ درخواست کی تو مشاورت میں ہمدردانہ غور کیا جائے گا ‘تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 31 جولائی 2015 19:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے کہا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ( ہفتہ ) کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی جبکہ (ن) لیگ تاجر ونگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کاروبار کھلا رہے گا اور ہڑتال کی کال دینے والے ناکام ہوں گے ۔ہڑتال کی کال دینے والے تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جو بڑا خطرناک ہوگا، پانچ اگست کی کال دینے والے گروپ نے ہڑتال میں شامل ہونے کیلئے باضابطہ درخواست کی تو مشاورت میں ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔
حکومت کی طرف سے بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے اور اس تناظر میں آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ ( ہفتہ) کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس کے لئے گزشتہ روزمختلف مارکیٹوں کے تاجروں سے ملاقاتیں کی گئیں اور انہیں ہڑتال کیلئے قائل کیا جاتا رہا ۔(جاری ہے)
لاہور پریس کلب میں دیگر تاجر رہنماؤ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ آج کی ہڑتال مکمل پر امن ہو گی اور کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہو گی ۔
ہڑتال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور کوئی ہمیں اس حق سے نہیں روک سکتا اور آج پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے،تاجروں کے لئے باہر نکلے ہیں ہمارا ساتھ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال غیر سیاسی ہے ،ہم کسی سیاسی جماعت کے آلہ کار ہیں اور نہ بنیں گے لیکن تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرنے پر سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر ہڑتالوں کاسلسلہ شروع ہو جائے گا ۔مشاورت جاری ہے اور دوبارہ اپنا لائحہ عمل دیں گے جو بہت خطرناک ہوگا۔ انہوں نے پانچ اگست کی ہڑتال میں شامل ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ جس گروپ نے پانچ اگست کی کال دی ہے اگر اس نے باضابطہ درخواست کی تو ہمدردانہ غور کریں گے لیکن یہ فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ۔دوسری طرف (ن) لیگ تاجر ونگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج کاروبا ر رکھلا رہے گااور ہڑتال کی کال دینے والے ناکام رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.