تعلیم‘ صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں‘ سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عالمی بنک گروپ کے وفدسے گفتگو
پیر 3 اگست 2015 11:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم‘ صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں‘ سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بنک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سری ملیانی اندراوتی اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے ملاقات کی جس دوران تعلیم‘ صحت‘ چھوٹے ڈیم‘ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
2017-18 تک بیس لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت کا ہدف مقرر کیا ہے‘ تعلیم صحت‘ سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔ مینجنگ ڈائریکٹر عالمی بنک نے کہا کہ بیس لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت مہیا کرنے کا جائزہ لیں گے گڈ گورننس اور فلاح عامہ کے اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین، لاکھوں سوگواروں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.