ودہولڈنگ ٹیکس غیرمنصفانہ اورعوام دشمن قدم ہے،ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی
حکومت عوام کامزیدخون نچوڑنے کی بجائے ملک میں کرپشن اورسودی نظام معیشت کا خاتمہ کا اعلان کرے،امیر جماعت اسلامی سندھ
پیر 3 اگست 2015 18:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس غیرمنصفانہ اورعوامدشمن قدم ہے،حکومت عوام کامزیدخون نچوڑنے کی بجائے ملک میں کرپشن اورسودی نظام معیشت کا خاتمہ کا اعلان کرے۔جماعت اسلامی سندھ ،تاجروں کی جانب سے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پانچ اگست کو اعلانیہ ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان اورودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں سودی نظام معیشت کو اﷲ اور اسکے رسول ﷺ سے کھلی جنگ کا اعلان قراردیا ہے ۔یھی وجہ ہے کہ کرپشن ،لوٹ مارقتل وغارت گری،دہشت گردی،سیلاب ،قحط اوردیگر قدرتی آفات نے ملک کاگھیراء کیا ہوا ہے پھر بھی حکمران ٹولہ خواب غفلت سے بیدار نہیں ہورہاہے۔(جاری ہے)
حکمرانوں کی احکامات الیٰ کی خلاف ورزیوں کا خمیازہ عوام مہنگائی،بے روزگاری،بدامنی اورغربت وافلاس کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہے انہیں اپنے ماضی سے ضرور سبق حاصل کرنا چاہئے۔صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ظلم کیخلاف تاجر برادری کے ساتھ ہے، حکومت تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کرکے صنعت وتجارت کو فروغ دینے کی بجائے اپنے ظالمانہ اقدامات سے معیشت وتجارت کو تباہ اور تاجر برادری کو احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔صوبائی رہنماء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ کیلئے ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے اور تاجر برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.