پشاور ہائیکورٹ نے متاثرین ورسک ڈیم کو وفاقی حکومت کی رائلٹی فراہم کرنے کے باوجود ادانہ کرنے پرصوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیا
منگل 4 اگست 2015 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) عدالت عالیہ نے متاثرین ورسک ڈیم کو وفاقی حکومت کی رائلٹی فراہم کرنے کے باوجود ادانہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، سیکر ٹری آبپاشی کو عدالت طلب کرلیا ۔منگل کے روزپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشیداور جسٹس روح الامین پرمشتمل ڈویژن بینچ نے متاثرین کی کمیٹی کے سربراہ حاجی سرور دین کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں ورسک ڈیم متاثرین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سال 1978سے اب تک ورسک ڈیم کی رائلٹی ہمیں نہیں ملی اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے 2009میں وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو 20فیصد رائلٹی میں 5فیصد ڈیم متاثرین کے لئے مختص کی گئی تھی تاہم آج تک وہ اس رائلٹی کی حصول سے محروم ہیں جسٹس قیصر رشید نے عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ رائلٹی ان کو کون دیگاجس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے واپڈا کو اس کا زمہ دار ٹہرایا جس پر جسٹس روح الامین نے کہا کہ اس معاملہ کو اگر واپڈا پر چھوڑا گیا تو یہ بہت طویل عرصہ لیگاصوبائی حکومت واپڈا کو ایک لیٹر جاری کرے جسمیں ان سے پوچھا جائے کہ متاثرین کا کیا ہوگامقدمہ کی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.