مودی کا دورہ برطانیہ ، ویمبلے سینٹر میں خطاب سے روکنے کیلئے کوخط لکھیں ،بیرسٹر سلطان،لارڈ نذیر احمد
15 اگست کو بھی لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ہماری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے پاکستان مضبوط ہو لیکن الطاف حسین کے بیانات اور ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے اب ہماری زیادہ خواہش ہے کہ پاکستان میں بہتری لائی جائے اس سلسلے میں ہم سے بھی جو کردار ادا ہو سکا ہم اپنا کردار ادا کریں گے،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 4 اگست 2015 21:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران ویمبلے سینٹر کوخط لکھیں گے کہ مودی چونکہ گجرات میں مسلمانوں کے ریاستی قتل میں ملوث رہا ہے لہذا انہیں ویمبلے سینٹرمیں خطاب نہ کرنے دیا جائے۔اسی طرح 15 اگست کو بھی لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے دنیا کی توجہ مبذول کرائی جانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان مضبوط ہو لیکن الطاف حسین کے بیانات اور ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے اب ہماری یہ زیادہ خواہش ہے کہ پاکستان میں بہتری لائی جائے اور اس سلسلے میں ہم سے بھی جو کردار ادا ہو سکا ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے یہاں اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائشگاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور، انچار رکنیت سازی مہم سردار امتیاز خان، شیخ مقصود اور دیگر بھی موجود تھے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں پاکستان کو اپنا ایمان سمجھتا ہوں۔ اگراسکے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے ۔ جو کچھ الطاف حسین پاکستان کے خلاف واہ ویلہ کر رہے ہیں۔ میں نے پہلے بھی برطانوی پولیس اورا سکاٹ لینڈ یارڈ سے مطالبہ کیا تھا بلکہ کچھ ثبوت بھی مہیا کیے تھے۔اب پھر الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نفرتوں اور کدورتیں پھیلانے والے بیان دئیے ہیں میں اسلسلے میں برطانوی حکومت سے بات کرونگا۔ کیونکہ الطاف حسین اس وقت کسی اور کے اشارے پر یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ میں پہلے بھی عمران خان اور ذوالفقار مرزا کے ساتھ ملکر برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف ثبو دے چکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستانی فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے نہ صرف پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور تمام رپورٹس کے مطابق کراچی میں امن قائم کررہے ہیں بلکہ بھتہ خوروں کو بھی لگام دی ہے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہم بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے رہیں گے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے او ر ر 5 1اگست کو مودی کے دورے کو ناکام اور کینسل کرنے کے لئے بھی کام کریں گے ۔ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں تاکہ پاکستان میں صورتحال میں مزید بہتری آسکے۔اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ میرا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تاہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میرے ممبر اسمبلی ہیں اسلئے میں انکے پاس ہر دفعہ آتا ہوں کیونکہ وہ نہ صرف میرے ممبر اسمبلی ہیں بلکہ میں انکا ووٹر سپورٹر بھی ہوں بلکہ یہ برطانیہ میں بھی مقبول لیڈر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.