کراچی : رینجرز کا ایم کیو ایم کو کاررکنان کی حوالگی کے لیے لکھا گیا خط ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : رینجرز کا خط ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو موصول ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کو 187 کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی حوالگی کے لیے خط ارسال کیا تھا جو ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو موصول ہو گیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے مہیا کی گئی لسٹ میں ایم کیو ایم کا کوئی کارکن شامل نہیں ہے. واضح رہے کہ گذشتہ رات فاروق ستار نے رینجرز کے خط کی وصولی کی تردید کی تھی.