قومی معیشت کے عدم استحکام میں بدامنی نے اہم کردار ادا کیا ،خاتمے کے لیے حکومت کی ہدایت پر افواج پاکستان بڑی تندہی سے کام کر رہی ہیں، عوام آپریشن میں دل جمعی کے ساتھ حکومت اور فوج کا ساتھ دیں، بدامنی پھیلانے والی قوتوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، نو جوان والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کریں،مغربی تہذیب کے مُضر اثرات سے خُود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی تہذیبی اقدار کو اختیار کریں، پاکستان عظیم الشان ملک ہے جسے بدعنوانی نے بے پناہ نقصان پہنچایا، عوام کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہو جائیں
صدر مملکت ممنون حسین کا ورچوئل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب
بدھ 5 اگست 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہکہ قومی معیشت کے عدم استحکام میں بدامنی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس کے خاتمے کے لیے حکومت کی ہدایت پر افواج پاکستان بڑی تندہی سے کام کر رہی ہیں، عوام آپریشن میں دل جمعی کے ساتھ حکومت اور فوج کا ساتھ دیں، بدامنی پھیلانے والی قوتوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، نو جوان والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کریں،مغربی تہذیب کے مُضر اثرات سے خُود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی تہذیبی اقدار کو اختیار کریں، پاکستان عظیم الشان ملک ہے جسے بدعنوانی نے بے پناہ نقصان پہنچایا، عوام کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہو جائیں۔
وہ ورچوئل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے جویہاں پاک چین کلچرل سنٹر میں منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان بھی موجود تھیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں ٹیکس ادانہ کرنے کے منفی کلچر نے بھی حالات کی خرابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے بچنے کے لیے قوم کے تمام طبقات کو یکسوئی سے کام کرنا چا ہیئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے اخلاقی اقدار کی بحالی کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وطن عزیز کے نوجوان اس تحریک کا ہراوّل دستہ بن جائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی اور برسوں کے اقتصادی جمودکی وجہ سے قومی معیشت عدم استحکام سے دوچار ہوچکی ہے اور ملک وسائل سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اس کی تکمیل سے ملک کے مختلف شعبوں میں سرگرمی پیدا ہوگی اور ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔ اس لیے ضروری ہے کہ قوم ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی راہ میں آنے والی رکاوٹیں دور کر دے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.