گنداخہ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف زمینداروں اور کاشت کاروں کا احتجاجی مظاہرہ ،دھرنا

ہفتہ 8 اگست 2015 22:35

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) گنداخہ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف زمینداروں اور کاشت کاروں کا احتجاجی مظاہرہ ،دھرنا ،ایریگیشن کے خلاف شدید نعرے بازی،زمیندار ایسوایشن کی جانب سے میر مہراﷲ خان پلال ،میر حسن جمالی ،اور ظفر پندرانی کی قیادت میں باغٹیل کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیاگیا، مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیر تھر کینال کی زیلی شاخ قبو مائینر کو کرپٹ اور ناہل ایس ڈی او اور داروغہ غوث بخش چانڈیو کی نا انصافیوں سے جان چھڑائی جائے ورنہ ،کرپٹ اور نااہل انتظامیہ نے ٹیل کے زمینداروں سے کھلے عام لاکھوں روپے رشوت کے عیوض پانی دینے کو کہا ہے اگر پیسے نہیں دینگے تو پانی بھی نہیں ملے گا،افوس دریائے سندہ میں سیلابی صورت حال ہے اور کھیر تھر کینال میں بھی وافر مقدار میں پانی ہے مگر جان بوجھ کر قبو شاخ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ بیرون کے زمینداروں کے واٹر کورس غیر قانونی طریقے سے چل رہے ہیں کیونکہ وہاں سے ان کو بھاری مقدار میں رشوت مل رہی ہے،ہم نے بار بار پانی کی شکایت ایکسیئن کھیر تھر کینال سے کی مگر افسوس انہوں نے بھی سنی ان سنی کردی،قبو شاخ میں پانی کے بجائے ریت اڑرہی ہے اور لوگوں کو پینے کے لیئے بھی پانی میسر نہیں ہے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جسے ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے دریں اثناء ایکسیئن کھیر تھر کینال ابراہیم مینگل نے آکر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور احتجاج ختم کروایااس موقع پر ایکسیئن ابراہیم مینگل نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ تین دن کے اندر آپ لوگوں کو مانی مہیا کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :