اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو کبھی وہاں سے واپس نہ آتا۔ پاکستان آنا پڑا تو ضرور آؤں گا ’بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی پاکستان میں مقیم گیتا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 15:37
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : وہ وقت آخر آ ہی گیا جب گیتا نے اپنے بجرنگی بھائی جان کو اپنے دل کی بات کہہ ڈالی. تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سٹار سلمان خان نے پہلی مرتبہ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے ذریعے گیتا سے بات کی. این ڈی ٹی وی پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے بلقیس بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ایک عرصے تک گیتا کی دیکھ بھال کی اور پال پوس کر بڑا کیا.
(جاری ہے)
سلمان خان کا کہنا تھا کہ گیتا کو ایسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بلقیس بی بی نے اپنے ہی بچے کی مانند گیتا کی پرورش کی ہے ، گیتا کو لینے کے لئے پاکستان آنا پڑا تو ضرور آؤں گا امید ہے کہ بھارت واپس آنے پر بھی گیتا کو اپنے خاندان سے ویسا ہی پیار ملے. انہوں نے بلقیس بی بی سے دریافت کیا کہ وہ اپنی بچی کو کیوں بھارت کو لوٹانا چاہتے ہیں تو گیتا نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ وہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان میں ہو کچھ نہیں ہے. گیتا کے اس جواب نے سلمان خان کو تشویش میں مبتلا کر دیا. گیتا کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے ملنا چاہتی ہوں اور اگر میں وہاں نہ جا سکی تو میں سلمان خان کو کہوں گی کہ مجھے بھی کندھوں پر اٹھا کر میرے گھر تک لے جائیں. سلمان خان نے گیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی یہاں سے واپس نہ جاتا جس پر پروگرام کے میزبان نے بھی فوری اتفاق کیا. لیکن گیتا نے اصرار کیا کہ اسے بھارت اپنے خاندان کے پاس واپس جانا ہے.
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.