کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جرم وسیاست الگ الگ ہیں، کراچی آپریشن مجرموں کے خلاف ہے،ایم کیو ایم کا معاملہ سیاسی طریقے سے حل کریں گے،پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں کے دوران بارہا آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کی تعریف کی
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی تحریک پاکستان کے حوالہ سے تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 13 اگست 2015 18:41
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، بیلا روس کے صدر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو دنیا بھر کیلئے مفید قرار دیا، ایم کیو ایم کا معاملہ سیاسی طریقے سے حل کریں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم قائداعظم محمد علی جناحکے فلسفہ سیاست پر عمل پیرا ہیں۔
وہ جمعرات کو لوک ورثہ میوزیم ہال میں”ہمارا قائد ہمارا پاکستان“کے عنوان سے تحریک پاکستان کے حوالہ سے تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اس نمائش میں مسلمانان برصغیر کیلئے علیحدہ وطن حاصل کرنے والے عظیم رہنماؤں کی یادگار تصاویر پیش کی گئی ہیں ، یہ تصاویر قومی اور سیاسی تاریخ کا خزانہ ہیں، ان تصاویر میں قائداعظم محمد علی جناح، ان کے خاندان، سرسید احمد خان اورعلامہ محمد اقبال کی تصاویر شامل ہیں، قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں نے جدوجہد آزادی کیلئے جو وسیلے اور طریقہ کار اختیارکیا وہ ان تصاویرمیں نمایاں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.