پنجاب یونیورسٹی میں یوم آزادی پر اساتذہ اور ملازمین پر حملہ میں ملوث غنڈے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ‘ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعہ 14 اگست 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اساتذہ، افسران اور گارڈز پر بد ترین تشدد کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بدامنی کے واقعات میں ملوث شرپسند طلباء اور غیر طلباء عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان کے خلاف قانونی تقاضوں کے عین مطابق کارروائی کی جائے گئی اور انتظامیہ کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ اور ملازمین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نہ تو پہلے کبھی کسی دباوٗ میں آئی ہے نہ اب آئے گی ۔