سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مجرم کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے، بھارت میں دہشت گردوں کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، ممبئی حملے کا شور کرنیوالے بھارتی حکومت نے خود سوامی آنند کو رہا کرایا
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی کو چیلنج نہ کئے جانے پرسخت ردعمل کا اظہار
جمعہ 14 اگست 2015 21:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مجرم کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے، بھارت میں دہشت گردوں کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، ممبئی حملے کا شور کرنیوالے بھارتی حکومت نے سوامی آسیم آنند کوخود رہا کرایا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔
جمعہ کو چوہدری نثار علی خان نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی کو بھارتی حکومت کی جانب سے چیلنج نہ کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی کردار کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بھارت اپنے ملک میں دہشت گردوں کی کھلی آزادی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا بھی دہشت گردی کے اس واقعے کو نظر انداز کرنا بے شمار سوالوں کو جنم دیتا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کو مقدس گائے سمجھا جاتا ہے، وہاں پر دہشت گردوں کے آزاد گھومنے سے کسی کو تحفظات نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سوامی آسیم آنن کو آزاد کرانے کیلئے بھارت نے سرکاری گواہان کو گواہی دینے سے منحرف کرایا اور خودہروقت ممبئی حملوں پر شورمچاتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.