کراچی، جشن آزادی فیسٹیول کرکٹ سے زون II میں کرکٹ کو فروغ ملے گا

بدھ 19 اگست 2015 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) مجاہد جیم خانہ کے زیر اہتمام جشن آزادی زون IIکرکٹ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مجا ہد جیم خانہ نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں کی ہزیمت سے دو چار کر کے دو قیمتی پوائنٹس اپنے کھا تے میں درج کر الیے سابق سیکریٹری زون II وصال انصاری نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا مہمان خصوصی وصال انصا ر نے اپنے خطا ب میں مجا ہد جیم خانہ کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر اقبال احمد خانن و دیگر بھی موجو د تھے۔ کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ہوم گراؤنڈ کی پاک فلیگ کرکٹ کلب کی ٹیم مجا ہد جیم خانہ کے بولر وں کی تب کن بولنگ کے باعث صرف58 رنز پر زمین بو س ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایا ز حسین نے12 ، اسد علی نے 11 اور 13 اوور ز میں رنز نائے مجا ہد جیم خانہ کی جانب سے سید اشرف حسینی اور سر دار نفیس نے تب کن اسپیل کر تے ہوئے پانچ۔ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ابی اننگ میں مجا ہد جیم خانہ نے مطلوبہ ہد ف5.5 اوورز میں پورا کرلیا اکبر خان آفرید نے 7 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 32 رنز بنائے اور راجہ قمر ایوب نے 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے امپا ئرنگ کے فرائض محمد علی اور محمد عمران تھے جبکہ آفیشل اسکورر شیر عابد علی تھے۔

متعلقہ عنوان :