بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

بین اسٹوکس کی قیادت میں جو روٹ، جوفرا آرچر، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس اور بین ڈکٹ شامل

ہفتہ 28 جون 2025 13:55

بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، بین اسٹوکس کی قیادت میں جو روٹ، جوفرا آرچر، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور شعیب بشیر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 137 اور رشبھ پنت نے 118 رنز کی اننگز کھیلی تھی، رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔