پاکستانی سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں تازہ فضائی کارروائی،دس دہشت گردہلاک

جیٹ طیاروں نے شوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرکے دہشت گردوں کے متعددٹھکانے بھی تباہ کردیئے،آئی ایس پی آر

بدھ 19 اگست 2015 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستانی سیکورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں تازہ فضائی کارروائی کرکے دس دہشت گردوں کو ہلاک اوران کے متعددٹھکانے تباہ کردیئے،آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاکستانی سیکورٹی فورسزنے فضائی کارروائی کرکے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،اس کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،بتایاگیاہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔