13 جامعات کے وائس چانسلرز کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے پیش کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 24 اگست 2015 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)پشاور سمیت صوبے بھر کے 13 جامعات کے وائس چانسلرز کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اعلیٰ ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق چیئر مین ہائیر ایجو کیشن ڈاکٹر عطاء الرحمان کو اس کا چیئر مین تعینات کردیا ہے جبکہ ہائیر ایجو کیشن کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل نقوی ، سابق گورنر سٹیٹ بنک عشرت حسین ، رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس میانہ شامل ہیں۔

جبکہ سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن کو کمیٹی کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی، سوات یونیورسٹی، مالاکنڈ یونیورسٹی ، باچا خان یونیورسٹی ، ولی خان یونیورسٹی ، سمیت پبلک سیکٹر میں کام 13یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ جن میں سے بعض یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر مختلف قسم کے الزامات بھی عائد کئے جا چکے ہیں`