علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری

بدھ 18 ستمبر 2024 17:30

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔اس مرحلے میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز پیش کئے گئے ہیں۔ اِن تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے لئے اپلائی صرف اور صرف آن لائن کیا جاسکتا ہے۔پیش کئے گئے تمام پروگراموں کی تفصیلات بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 112468 -111-051پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کی راہنمائی کریں، انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں، جن امیدواروں کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں، انہیں دفاتر میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی مفت سہولت فراہم کریں تاکہ وہ باآسانی داخلے کے لئے اپلائی کرسکیں۔