پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحانات کا آغاز 19اکتوبر سے ہوگا

منگل 10 ستمبر 2024 14:08

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحانات کا آغاز 19اکتوبر ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سر گودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہورسمیت تمام بورڈزکے زیر اہتمام صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون،پارٹ ٹو، کمپوزٹ، علوم السنہ شرقیہ سیکنڈ اینول 2024 امتحانات کا آغاز19 اکتوبرسیہوگاجس کیلئے داخلہ فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرپرسنزکی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات میں شرکت کرنے کے خواہشمند طلبہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5 تا18 ستمبر تک، دوگنا فیس کے ساتھ 19 تا23 ستمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 24 تا26 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے جبکہ آخری تاریخ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔بورڈز کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے متعلقہ بورڈ کی انٹرمیڈیٹ امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :