لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز

منگل 20 اگست 2024 15:46

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2024ء) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا،پہلے روز ایجوکیشن،تاریخ پاکستان ، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال امتحان میں 45ہزار نو سو انتیس امیدوار شرکت کررہے ہیں۔امتحان کے لئے 70امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔پانچ سو چوون سپرنٹنڈنٹس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ، انویجلیٹرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔تمام امتحانی سنٹر میں غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :