حیدرآباد،نویں جماعت کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر مقرر

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:42

حیدرآباد،نویں جماعت کے  داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد نے نویں جماعت کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اکتوبرمقرر کر دی۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے سیکرٹری عبدالجبار آرائیں کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں کی داخلہ فیس حکومت سندھ کی جانب سے ختم کی گئی ہے جبکہ غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدواروں کی انرولمنٹ فیس1000 روپے اور پرائیوٹ امیدواروں کی انرولمنٹ فیس 2100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مقرر ہ تاریخ کے بعد 500 روپے فیس کے ساتھ 14 سے 25 اکتوبر تک آن لائن انرولمنٹ کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :