لاہوربورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 17اکتوبر سے لیا جائیگا

پیر 9 ستمبر 2024 18:15

لاہوربورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 17اکتوبر سے لیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کادوسرا سالانہ امتحان 17اکتوبر سے لیا جائے گا،داخلہ فیس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 18ستمبر تک بھیجوایا جاسکے گا۔ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ 23ستمبر تک وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 26ستمبر تک جمع کروایا جاسکتا ہے۔ایک سال کی داخلہ فیس ایک ہزار پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔پروسینگ فیس 870،سپورٹس فیس 280اور ڈویلپمنٹ فیس 350روپے رکھی گئی ہے۔داخلہ فارم آن لائن طریقہ کار سے وصول کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کادوسرا سالانہ امتحان 17اکتوبر سے لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :