الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کل مجوزہ شیڈول جاری کرے گا
منگل 25 اگست 2015 13:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کل (بدھ) کو مجوزہ شیڈول جاری کرے گا‘ بلدیاتی انتخابات میں ایم این اے‘ ایم پی اے‘ وزراء‘ وزیراعظم پر الیکشن مہم چلانے پر پابندی ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لئے کل (بدھ) کو انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر منصور سرور خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم‘ وزراء‘ ایم این ایز اور ایم پی ایز پر انتخابی مہم چلانے پرپابندی ختم کر دی۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال میں الیکشن کمیشن شدید تحفظات ہیں کیونکہ انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزراء‘ ایم این ایز اور ایم پی ایز اثر انداز ہونگے جس کی وجہ سے انتخابی نتائج تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے تاہم کل(بدھ) کو الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مجوزہ شیڈول جاری کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.