الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ ، پاک فوج کوکوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر غور ،بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو ہدایات جاری
منگل 25 اگست 2015 17:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کر لیا،پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر غور ،بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
(جاری ہے)
منگل کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کروانے کیلئے تیاریاں مکمل کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غو ر کیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ چند روز میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرے گی اور مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اگر اسی کی سیاسی وابستگی سامنے آئی تو سخت ایکشن ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.