آرمی چیف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی
کراچی کو دہشت گردی سے پاک ،پرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور تشد د کرنیوالوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے،آئی جی سندھ ،اعلیٰ حکام کی آئی جی سندھ کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کراچی سے دہشتگردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور مختلف قسم کے مافیاز کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھاجائیگا ،جنرل راحیل شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
منگل 25 اگست 2015 20:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور تشد د کرنے والوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
یہ ہدایات انہوں نے منگل کو کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔اجلاس میں کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ ،آئی جی پولیس غلام حیدرجمالی ،کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.