ڈاکٹرعاصم کے انکشافات ،گرفتاریوں کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی فہرست تیار
سابق وفاقی وزیرسے ملنے والی معلومات پر سندھ بورڈ آف ریونیو کے سابق سینئر ممبر شکیب قریشی کیخلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا
جمعرات 27 اگست 2015 18:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے انکشافات کے بعد تحقیقاتی اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی فہرست مرتب کرلی ہے ۔ ۔ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افسران کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جی ایم ذوہیر احمد صدیقی سمیت ایک درجن سے زائد افسران کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔
ڈاکٹرعاصم حسین سے ملنے والی معلومات پر سندھ بورڈ آف ریونیو کے سابق سینئر ممبر شکیب قریشی کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔شکیب قریشی پیپلزپارٹی کی ایک اہم شخصیت کے قریبی ساتھی ہیں ۔شکیب قریشی سابق سندھ حکومت کے دور میں اہم ذمہ داریوں پر فائز تھے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹرعاصم حسین نے شکیب قریشی کے ذریعہ زمین الاٹ کرائی تھی ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شکیب قریشی اس وقت ملک سے باہر ہیں ۔
ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سیاسی شخصت کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہیں ۔تحقیقاتی ادارے کاکہنا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرعاصم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر عاصم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے بنائے اور ایک اہم سیاسی شخصیت کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے ۔ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے بعد ایل پی جی کے ٹائیکون اقبال زیڈ احمد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.