پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازشوں کا جال ماضی میں بھی بنائے جانے کی ناکام کوشش کی جا چکی ہیں،سندھ میں ملک دشمن عناصر انارکی و انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ، وفاق کو سوچ سمجھ کر پارٹی کے رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنے چاہیے ،ملک دشمن عناصر ہمیں الجھا کر اپنے مخصوص مفادات کو پورا کرنا چاہتے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اقلیتی ونگ کے رہنماء نیپولین قیوم سے ٹیلی فون پر گفتگو
جمعرات 27 اگست 2015 20:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازشوں کا جال ماضی میں بھی بنائے جانے کی ناکام کوشش کیں جا چکی ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالا مرکزی قیادت اورسندھ کیلئے لکھے جانے والے اسکرپٹ کے کرداروں سے مکمل واقف ہے اقلیتی ونگ کے رہنماء نیپولین قیوم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملک دشمن عناصر انارکی و انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ، وفاق کو سوچ سمجھ کر پارٹی کے رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنے چاہیے ۔
ملک دشمن عناصر ہمیں الجھا کر اپنے مخصوص مفادات کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔اس وقت کراچی آپریشن منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے آپریشن مخالف قوتوں کو دوبارہ یکجا و مضبو ط ہونے کا موقع ملے۔پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی جبر و استبداد ماضی میں بھی برداشت کرتی رہی ہے۔ہمیں اوچھے ہھتکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔کراچی امن کی جانب گامزن ہے، وفاق سوچ سمجھ کر فیصلے کرے کہ سیاسی انتقامی کاروائیوں سے کراچی آپریشن کو کامیاب بنا کر عوام کا ساتھ دینا ہے یا پھر امن کے دشمنوں کا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.