مسلم لیگ (ق) کا الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے یہ ثابت ہوچکا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران انتخابی دھاندلیوں میں ملوث تھے ،تمام اپوزیشن جماعتیں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں،مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر پرویز الٰہی کا بیان
اتوار 30 اگست 2015 15:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ق) نے بھی الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان کو 2013کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ا ن کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
اتوار کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدرچوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن ارکان کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی الیکشن کمیشن ممبران کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ چاروں ممبران دھاندلی میں ملوث تھے اور تمام اپوزیشن جماعتیں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں پیپلز پارٹی بھی معافی مانگ چکی ہے کہ ان ارکان کی نامزدگی میں ان سے غلطی ہوئی اس لئے الیکشن کمیشن ممبران فوری طور پر مستعفی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.