پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحا د نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کیا ، نوازشریف نے معاہدے کی پاسداری نہ کی جس پر آصف زرداری کو غصہ آیا ، آصف زرداری کا حکومت کے سیاسی انتقام بارے بیان درست ہے، آرمی چیف کا معیار بلند ہو رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 31 اگست 2015 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحا د کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے مک مکا کیا لیکن نوازشریف نے معاہدے سے پھر گئے جس پر آصف زرداری کو غصہ آیا،دونوں پارٹیوں نے معاہدے سے قبل ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگائے، آصف علی زرداری کا حکومت کے سیاسی انتقام بارے بیان درست ہے، پاکستان کی عوام غریب حکمران امیر ہوتے جا رہے ہیں،جنرل راحیل شریف کا معیار بلند ہو رہا ہے ۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ 2007ء میں آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا ہوا تھا کہ 5سال آپ پورے کریں پھر 5سال ہم لیکن نواز شریف اپنی زبان پر قائم نہیں رہتے، زرداری نے درست کہا کہ نواز شریف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے، میں رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خیبرپختونخوا میں آ کر آپریشن کریں جو کرپشن میں ملوث ہو اسے لٹکا دیں، ہمارا تو اپنا وزیر کرپشن میں تھا ہم نے اسے بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ فوج وہ کام کر رہی ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا، اس لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا معیار بلند ہو رہا ہے، لٹیروں کو پکڑنے سے قوم کو فائدہ ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.