صدر ممنون حسین 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائمقام صدر بن گئے
منگل 1 ستمبر 2015 12:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائمقام صدر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ فاشزم کے خلاف جنگ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
اپنے دورے کے دوران صدر اپنے چینی ہم منصب اور چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چینی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
چینی صدر شی جن پنگ، صدر مملکت ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر مملکت تین ستمبر کو بیجنگ میں ہونے والی یادگاری تقریب اور فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.