2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج،4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ اور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی‘ حکومتی دوہرے معیار کی وجہ سے ٹیکس کے ریٹرن فائلرز میں کمی آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ ایف بی آر کا پیچیدہ اور کرپٹ نظام ہے‘زرعی آمدن ، سٹاک ایکسچینج سمیت دیگر شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے حکومت بلاواسطہ کی بجائے براہ راست ٹیکس لگائے
آل پاکستان تاجراتحاد کے مرکزی صدرمحمد کاشف چوہدری کی اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت
منگل 1 ستمبر 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) آل پاکستان تاجراتحاد کے مرکزی صدرمحمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ0.3ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری نے 2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج منعقد کیا جا ئے گااس سلسلے میں تمام صوبائی اور وفاقی دارالحکو متوں میں احتجاجی مظاہر ے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ 4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کرتے ہو ئے بنکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کیا جا ئے گا اور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کی جا ئے گی اور اگر حکو مت نے اس کے باوجود تاجروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 7اکتوبر کو دوبارہ ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا ئے گا ، انھوں نے کہا حکو مت نے تاجروں کی جانب سے انھیں دیے گئے وقت کوتاجروں کی کمزوری سمجھتے ہو ئے تاحا ل وڈہولدنگ ٹیکس کو برقرار رکھا ہو ا ہے جو ریاستی سطح پر بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.