کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے الگ الگ ملاقات، کور کمانڈر کراچی اور وزیراعلی سندھ کی ملاقات شیڈول سے ہٹ کر تھی،ذرائع

وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

منگل 1 ستمبر 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے منگل کو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وزیر اعلی سیدقائم علی شاہ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی سمیت صوبے بھر کے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب کور کمانڈر نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں فوجی عدالتوں میں کیسز بھجوانے سے متعلق بھی بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور وزیراعلی سندھ کی ملاقات شیڈول سے ہٹ کر تھی۔ وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔