امریکی صدر اوباما وزیراعظم نواز شریف سے شیڈول ملاقات میں دہشتگردوں کیخلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کرینگے ‘وائٹ ہاؤس
بدھ 2 ستمبر 2015 12:44
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما 22 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے شیڈول ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔یہاں میڈیا بریفنگ میں پریس سیکریٹری جاش ایرنسٹ نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے وائٹ ہاوٴس میں اوباما سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی امریکہ کی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس نے اتوار کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران نواز شریف کو دعوت نامہ دیا۔
ایرنسٹ نے بتایا کہ امریکہ اس دورے کامنتظر ہے کیونکہ وہ بہت سے اہم معاملات پر پاکستانی لیڈر سے گفتگو چاہتا ہے۔ ہم متعدد مرتبہ عندیہ دے چکے ہیں کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی اور امریکہ کے قومی سلامتی مفادات کیلئے خطرہ بننے والے شدت پسند گروہوں اور دوسروں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کو مزید کام کر نے کی ضرورت ہے اوریقیناپاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران سوزن رائس نے ان معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہاکہ میں پر اعتماد ہوں کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورے میں بھی انہی مسائل پر غور ہو گاوائٹ ہاوٴس اور محکمہ خارجہ کی حالیہ پریس بریفنگز میں امریکی حکام نے نہ صرف کچھ عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے افغانستان میں حملوں کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال ہونیکی تصدیق کی بلکہ متعدد بار دہشت گردی کے خلاف مزید کارروائی کے مطالبے کو بھی دہرایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ میں ’ترسیل انصاف میں بدترین غلطیوں میں سے ایک‘ پر معذرت
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
-
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.