جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا انتظار بے حد طویل ہوچکا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھاہے
قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا بین الپارلیمانی یونین کی چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب
بدھ 2 ستمبر 2015 13:34
اقوام متحدہ ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے ۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الپارلیمانی یونین کی چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا انتظار بے حد طویل ہوچکا ہے۔
وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام استصواب رائے کے ذریعہ یہ حق اب ان کودیا جائے۔ ”جمہوریت کو پائیدار ترقی اور امن کیلئے بروئے کار لانے اور دنیا کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنانے“ کے موضوع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے بنیادی اسباب کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور پاکستان نے اس لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھاہے۔
ایسی صورتحال میں جنوبی ایشیاء کے شاندار اقتصادی و سماجی مواقع سے فائد اٹھانے کیلئے علاقائی تنازعات کا حل اوردہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان تنازعات میں مسئلہ کشمیرسرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکو اقوام متحدہ نے متنازعہ علاقہ تسلیم کررکھا ہے اور اس کا ذکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔ امن نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کیلئے ناگزیر ہے۔ گذشتہ15 سال کے دوران سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں کے باوجود غربت، بے روزگاری اور نا انصافی بڑے پیمانے پرموجود ہیں، صحت عامہ کی سہولتیں زوال پذیر ہیں اورماحولیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے کئی معاشروں کو شدید خطرات لاحق ہیں، نئے ترقیاتی ایجنڈا کی منظوری عالمی برادری کیلئے ایک بڑی کامیابی اس ایجنڈا پر عملدرآمد کیلئے بین لاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے زیادہ پختہ عزم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں جمہوری اداروں کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے، عدلیہ، سول سوسائٹی، میڈیا اور تھنک ٹینکس جیسے دیگرفریق اس سلسلہ میں معاونت پرمبنی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو اپنے ترقیاتی ایجنڈا کو میلینیئم ترقیاتی اہداف سے پائیدار ترقیاتی اہداف پر منتقل کرنے والی دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ٹاسک فورس بھی موجود ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھرکے ممالک کی پارلیمانوں کے 138 سپیکر اور39 ڈپٹی سپیکر شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.