پاکستان اورچین کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار
بدھ 2 ستمبر 2015 14:41
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان اورچین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بیجنگ میں صدر ممنون حسین اور ان کے چین کے ہم منصب ژی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار اور آزمودہ دوستی ہے۔انہوں نے چین کے صدر ڑی جن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین سے دوستی کو مزید وسعت دے رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں۔ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک رہے ہیں۔
غم کی گھڑی میں بھی دونوں دوست ملک قریب رہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو کبھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اپنے کلمات میں چین کے صدر نے دوسری جنگ عظیم کی تقریبات میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کرنے پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ پاکستان سے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ گروپ (ای ٹی آئی ایم) سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام ویغور عسکریت پسندوں کو ختم کیا جاچکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ضرب عضب کے ذریعے سے ملک میں موجود ای ٹی آئی ایم سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ختم کیا گیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کے ملک سے ای ٹی آئی ایم تقریباً ختم ہوچکی ہے اگر کہیں کوئی باقی ہے تو ان کی تعداد انتہائی کم ہوگی-مزید اہم خبریں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.