آزاد کشمیر : پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لیے معرض وجود میں نہیںآیا، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غفلت نہ کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 15:13
آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یہاں آ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو بار بار آؤں گا. لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی شہادتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھے کیونکہ یہ ہماری طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل او سی کی خلاف ورزی خطے کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے،لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی جانب عالمی ممالک کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کونہیں بھول سکتے . پاک فوج او ر عوام طے کر چکے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گااور ان کے سہولت کاروں اور حمایت کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشاجائے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لیے نہیں بنا. ملک سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر کے عالمی برادری کو تحفہ دیں گے. کراچی آپریشن کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عملی جرائم کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے تاہم مزید بہتری لا کر ملک کو شدت پسندوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا جائے گا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.