پنجاب اسمبلی‘ اپوزیشن کا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے خلاف تحر یک استحقا ق کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ، اسمبلی کے سیڑھوں پر شدید احتجاج ‘قائمقام سپیکر شیر علی گور چانی کا محکمہ صحت کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری صحت کی عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی ‘پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران کی معذرت کے باوجو د قائمقام سپیکر نے محکمہ صحت کے متعلق وقفہ سوالات کو موخر کر دیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 12:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا (ن) لیگی اراکین اسمبلی اورعہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے بعد کروڑوں روپے کے تر قیاتی فنڈ زجاری کر نے کے خلاف تحر یک استحقاق پیش کر نے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ اور اسمبلی کے سیڑھوں پر شدید احتجاج ‘قائمقام سپیکر شیر علی گور چانی کا محکمہ صحت کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری صحت کی عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی ‘پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران کی معذرت کے باوجو د قائمقام سپیکر نے محکمہ صحت کے متعلق وقفہ سوالات کو موخر کر دیا ۔
جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے وقفہ سوالات کے بعد قائمقام سپیکر سے آؤٹ آف ٹر ن پنجاب میں اپوزیشن کے اراکین کو تر قیاتی فنڈز کی فراہمی میں نظر انداز کر نے اور پنجاب میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے باوجود تر قیادتی فنڈز کی فراہمی جاری رکھنے پر اپوزیشن کی جانب سے تحر یک استحقا ق پیش کر نے کی اجازت مانگی لیکن جب قائمقام سپیکر نے تحر یک استحقا ق کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تو اس پر اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی قیادت میں احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر دیا اور پنجاب اسمبلی کے سیڑ ھوں پر بھی شدید احتجاج کیا اور میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے لوگوں کے ذریعے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہےمگر ہم انکوکسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے اور انکے ظالمانہ اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیا جا ئیگا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.