الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کو ترقیاتی سکیموں اور سرکاری فنڈ کے اعلان سے روک دیا
خلاف ورزی کے مرتکب حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ٗترجمان الیکشن کمیشن کا بیان
جمعہ 4 ستمبر 2015 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کو ترقیاتی سکیموں اور سرکاری فنڈ کے اعلان سے روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی بھی ترقیاتی سکیم اور سرکاری فنڈ کا اعلان نہیں کیا جائیگا۔
ترجمان نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے حکام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ایگزیکٹو حکام لوکل باڈیز الیکشن میں مخصوص امیدوار کی حمایت میں نہ تو ترقیاتی سکیموں کا اعلان اور نہ ہی سرکاری وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر انتخابی نتائج کے آنے تک کسی بھی سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے نہیں ہو سکیں گے۔ خلاف ورزی کے مرتکب حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.