سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کو عہدے سے ہٹادیا گیا ،عظمیٰ عادل نئی ایم ڈی تعینات
عارف حمید کو پیپلز پارٹی کے دور میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے تعینات کیا تھا، بعض معلومات سامنے آنے پر ہٹایا گیا ، پنجاب کی انتہائی اہم شخصیت کے بیٹے کی سفارش پر ایک سال کی توسیع د ی گئی تھی ، ذرائع
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ عظمیٰ عادل کو تعینات کر دیا گیا،عارف حمید کو پیپلز پارٹی کے دور میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے تعینات کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عظمی عادل کو ایس این جی پی ایل کا نیا ایم ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عارف حمید کو حالیہ دنوں میں کرپشن کے الزامات کے نتیجے میں رینجرز کے زیر حراست اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعینات کیا تھا، تاہم ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد اس حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں جس کے بعد حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی کے علاوہ ان رپورٹس کی روشنی میں عارف حمید کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے، اس کے کنٹریکٹ میں 2014ء میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.