پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،صدرمملکت
نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مکمل طور پر سرکاری تعاون حاصل ہے،ممنون حسین
پیر 7 ستمبر 2015 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مکمل طور پر سرکاری تعاون حاصل ہے۔
(جاری ہے)
یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس سے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے اْن سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ایچ آئی وی ایڈز پر کنٹرول اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا۔ ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں پاکستان نے ایچ ا?ئی وی ایڈز کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کی سطح پر ٹیسٹ میں پیشرفت کی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اس جان لیوا مرض کے پھیلاو اور علاج میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.